0

موجودہ حکومت آزاد ی صحافت اور کارکنوں کے مسائل حل کرنے پر یقین رکھتی ہے،وفاقی وزیرفرخ حبیب

   الپوری (مانند نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت آزاد ی صحافت اور کارکنوں کے مسائل حل کرنے پر یقین رکھتی ہے اور کارکن صحافیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جا رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہارانھوں نے گزشتہ روز اسلام آبادمیں پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (ورکرز) کے زیر اہتمام دو روزہ کنونشن کے موقع پر آل ملاکنڈڈویژن یونین آف جرنلسٹ کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر آل ملاکنڈ ڈویژن یونین آف جرنلسٹ کے صدر شہزاد عالم نے مہمان خصوصی کو صحافیوں کے مسائل کی یاداش اور سپاس نامہ پیش کیا جبکہ جنرل سیکرٹری شاہ فصیل افغانی نے انکو شال پہنائی تقریب سے خطاب کرتے ہویے مہمان خصوصی فرخ حبیب نے کہا کہ صحافیوں کو تحفظ فراہم کرنے اور صحافیوں کیلئے آسان شرائط پر قرضے دینے کے مطالبات کئے گئے جس پر وزیر مملکت فرخ حبیب نے پنجاب بھر کے صحافیوں کیلئے ہیلتھ کارڈ کے اجراء کیلئے وعدہ کیا اور کہا کہ خیبر پختونخوا کے تمام لوگوں کو صحت کارڈ جاری کئے گئے ہیں جس میں صحافی بھی شامل ہے جبکہ صحافیوں کو آسان شرائط پر بلا سود قرضوں کا اعلان کیا اور صحافیوں تحفظ فراہم کرنے کے کے حوالے سے بتایا کہ حکومت جلد صحافیوں کو تحفظ دینے کا بل قومی اسمبلی میں پیش کرنے جا رہی ہے سب کو نظر آجائے گا کون ورکرز کا ساتھی ہے اور کون میڈیا مالکان کا ساتھ ہے صحافیوں کی انشورنس کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ وہ جلد وزیر اعظم سے بات کر کے پی ایف یو جے ورکرز کو مطلع کریں گے۔۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں