0

پشاور ٹریفک پولیس کی جانب سے چپس رائیڈرز میں ہیلمٹ تقسیم

پشاور (مانند نیوز ڈیسک) سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے چپس رائیڈرز میں ہیلمٹ تقسیم کئے گئے۔اس سلسلے میں چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت کی سربراہی میں ٹریفک لائن باچا خان چوک میں سادہ مگر پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ایس پی ہیڈ کوارٹرز فضل احمد جان’ ڈی ایس پیز ‘ ٹریفک افسران اور چپس رائیڈرز نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت نے چپس رائیڈرز میں ہیلمٹ تقسیم کئے اور کہا کہ ٹریفک قوانین پر عملدرآمد دیگر شہریوں کی طرح ٹریفک اہلکاروں پر بھی لازم ہے قانون سے کوئی مبرا نہیں ہے سب سے پہلے ٹریفک افسران اور اہلکار ٹریفک قوانین پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ چپس رائیڈرز کے اہلکار ہیلمٹ کے استعمال کویقینی بنائیں جبکہ استعمال نہ کرنیوالوں کیخلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹریفک حکام ہیلمٹ استعمال نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ مزید تیز کریں اور اس سلسلے میں کسی کے ساتھ کوئی نرمی نہ برتی جائے کیونکہ ہیلمٹ کے بغیر ڈرائیونگ کرنا موت کو دعوت دینے کے مترادف ہے اکثر اوقات موٹر سائیکل سے گرنے کی صورت میں ہیڈ انجری سے جانی نقصان کے ضیاع کا خدشہ ہوتا ہے۔ ہیلمٹ کے استعمال سے جانی نقصان کا خدشہ کم ہوجاتا ہے۔ شہری سفر محفوظ بنانے کے لئے ہیلمٹ کے استعمال اور ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں