0

چیئرمین نیب کی مدتِ ملازمت میں توسیع غیرقانونی، بدنیتی بھی ہے، بلاول بھٹو

کراچی (مانند نیوز ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ چیئرمین نیب کی مدتِ ملازمت میں توسیع نہ صرف غیرقانونی ہے بلکہ یہ بدنیتی بھی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب ساٹ ٹوئٹرپربیان میں انہوں نے کہا کہ پینڈورا پیپرز کے بعد خاص طور پر حکومت خود کو احتساب سے بچانا چاہتی ہے، سلیکٹڈ حکومت وزیراعظم اور ان کے خاندان و رفقا کو احتساب سے استثنیٰ دیتے ہوئے اپوزیشن کو نشانہ بنانے کا عمل جاری رکھنا چاہتی ہے، چیئرمین نیب کی مدتِ ملازمت میں توسیع نہ صرف غیرقانونی ہے بلکہ یہ بدنیتی بھی ہے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں