0

ہائی پروفائل کاروباری وفد کا مغربی ممالک بیلاروس اور یوکرائن کا دورہ

صوابی (نمائندہ مانند)پاکستان فیڈریشن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیر اہتمام ایک ہائی پروفائل کاروباری وفد نے معربی ممالک بیلاروس اور یوکرائن کا دورہ کیا جس میں ملک بھر کے 70 سے زائد کاروباری حضرات نے شرکت کی۔اس حوالے سے بیلاروس کے دارالحکومت مینک میں پریذیڈنٹ ہوٹل میں ایک پروقار تقریب ہوئی جس میں بیلاروس میں پاکستان کے سفیرسجادحیدرخان۔بیلارشین چیمبرآف کامرس کے چئیرمین ولادیمر وولاخووچ۔ڈپٹی منسٹرمائیکل باری سیو چ۔منسٹرانرجی بیلاروس ڈینس موروز۔الیگزینڈریاراشینکا۔پاکستانی معروف کاروباری حضرات پرویزہارون۔محمد ادریس ۔حارث جاوید اور احسان نے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بیلاروس اور پاکستان کے تجارتی تعلقات نئ بلندی کی جانب گامزن ہیں۔۔تقریب صوابی کی نمائندگی احسان ا لحق بام خیلوی نے کی رشکئ سپیشل اکنامک زون میں فرسٹ لوکل انوسٹر کا اعزاز حاصل کرنے والے احسان الحق بام خیلوی نے اس موقع پر بیلاروس کے اعلی حکومتی عمال ۔بیلاروس چیمبر آف کامرس کے عہدیداروں کو سی پیک اکنامک زون اور خصوصا رشکئ سپیشل اکنامک زون پر خصوصی بریفنگ دی۔تقریب کے بعد B2B میٹنگ میں دونوں ممالک کے کاروباری افراد نے باہم گفت و شنید کی۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں