0

ہنگو میں ناجائز تجاوزات کے خلاف اپریشن

ہنگو (مانند نیوز ڈیسک) ڈپٹی کمشنر ہنگو سرمد سلیم کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر ٹل ارشد آفریدی نے ٹل بازار میں ناجائز تجاوزات۔کویڈ 19 ویکسينیشن اور منگل کے روز گوشت فروخت کرنے والے اور صفائی نہ کرنے والے دکانداروں کے خلاف اپریشن کیا۔تفصيلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر ہنگو کپٹن(ر) سرمد سلیم کی خصوصی ہدایات پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ٹل ارشد آفریدی نے تحصيلدار اور پٹواری کے ہمراہ ٹل بازار۔چونگی نمبر 1 میں ناجائز تجاوزات کے خلاف اپریشن کیا۔اس کے علاوہ منگل کے روز گوشت فروخت کرنیوالے قصاٸیوں کے خلاف بھی کریک ڈاٶن کیا۔اور متعدد قصاٸیوں کو جرمانہ کیا۔صفائی نہ کرنے پر مرغی فروش کو جرمانہ کیا۔فروٹ اور سبزی فروش کو ریٹ لسٹ نہ لگانے پر بھی جرمانہ لگایا۔کورونا ویکسین کے حوالیسے بھی مختلف جگہوں کا وزٹ کیا۔اور سختی سے پبلک کو ویکسين لگانے پر زور دیا۔اس موقع پر اے سی ٹل ارشد آفریدی نے بتایا کہ کسی کو بھی غیر قانونی کام نہیں کرنے دینگے۔ان کامذید کہنا تھا کہ جن لوگوں نے کورونا ویکسین نہیں لگاٸے ان کو وارننگ دی ہے اگر اگلی بار بغیر ویکسين کے کسی کو پکڑا تو ان کے خلاف سخت سے سخت قانونی کارروائي کی جاٸیگی۔انہوں گراں فروشوں اور صفاٸی نہ کرنے والے دکانداروں کو ہدایات جاری کرتے ہوٸے نرخنامے لگانے اور صفائی کرنے پر زور دیا ان کا کہنا تھا کہ ٹل بازار اور مین جی ٹی روڈکو عام ٹریفک اور عوام کے لٸے تجاوزات سے پاک کرنے کا عزم کیا ہے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں