0

تعلیم یافتہ نوجوانوں کے لیے چار ارب روپے کے قرضوں کا اجراء ہوچکا ہے، کامران بنگش

ایبٹ آباد (مانند نیوز ڈیسک) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات، تعلقات عامہ اور اعلیٰ تعلیم کامران خان بنگش نے ہفتہ کے روز گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج نمبر 1 ایبٹ آباد کے سالانہ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ تعلیم یافتہ نوجوانوں کے لیے چار ارب روپے کے قرضوں کا اجراء ہوچکا ہے اور ہر درخواست کنندہ کو پانچ سے 20 لاکھ روپے تک قرضہ مل سکتا ہے جس سے وہ اپنا ذاتی کاروبار شروع کرکے اپنے لیے ایک خود مختار کیریئر فروغ دے سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ چیلنجنگ دور میں اپنے ائیڈیاز کو استعمال میں لائیں اور حکومت کی طرف سے آفر ہونے والی سہولیات کی مدد سے اپنے لئے بھرپور کیریئر بنانے کی کوشش کریں۔ انہوں نے کہا کہ اپنے اپروچ اور اپنی سوچ کو بڑا رکھنے کی کوشش کریں اور بڑی بڑی ڈگریاں لینے والے نوجوان کلاس فور کی نوکریاں حاصل کرنے کی کوششیں کرنے کی بجائے اپنے تعلیمی استعداد کے مطابق اپنے آپ کو اسٹبلش کرنے کی کوشش کریں۔ انہو ں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کا نظام تعلیم مکمل طور پر بدل رہا ہے۔ انہو ں نے طلبہ سے درخواست ہے کہ وہ خود میں ڈسپلن پیدا کرنے کی بھرپور کوشش کریں۔کامران بنگش نے طلبہ و طالبات کو کتاب ”دی میجک آف تھنکنگ بگ” پڑھنے کی تجویز بھی دی۔  انہو ں نے کہا کہ کالجز کا استعداد بڑھانے کیلئے 1900 نئے لیکچرر بھرتی کئے جا رہے ہیں ان لیکچرر کے آنے سے تعلیمی معیار مزید بہتر ہوگا۔ انہو ں نے کہا ہا ئیر ایجو کیشن ڈیپا ئمنٹ ٰ 45 نئے پراجیکٹس کا آغاز کر رہا ہے جس سے تعلیم کے معیا ر کو مزیر بہتر کر نے میں کا فی مدد مل جا ئے گی۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں