0

ملاکنڈ میں کھلی کچہری، نہر میں کوڑا کرکٹ ڈالنے پر دفعہ 144 کے تحت پابندی لگائی

ملاکنڈ (مانند نیوز ڈیسک) ڈپٹی کمشنر و کمانڈنٹ ملاکنڈ لیویز الطاف احمد شیخ نے گزشتہ روز کھلی کچہری کے دوران عوامی شکایات ملنے کی روشنی میں ضلع ملاکنڈ میں دریا / نہر میں کوڑا کرکٹ ڈالنے،نہانے اورسوئمنگ پر دفعہ 144 کے تحت پابندی لگائی ہے۔اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر کی جانب سے جاری حکم نامے کے مطابق مذکورہ پابندی کے تحت ذمہ داران کے خلاف تعزیرات پاکستان کی دفعہ 188 PPC کے تحت کاروائی کی جائے گی اور یہ پابندی عرصہ 60 دن کیلئے فوری طور پر نافذالعمل ہوگی۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں