0

مہنگائی پچھلے نالائق حکومتوں کی وجہ سے ہے، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا

سوات (مانند نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان اور وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید نے مدین گراؤنڈ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مہنگائی پچھلے نالائق حکومتوں کی وجہ سے ہے،آج سخت حالات کے ذمہ دار پچھلے نا اہل حکومتیں ہیں،عمران خان اس ملک کو مہنگائی کے دلدل سے نکالیں گے،عمران خان وژن کے مطابق فری علاج خیبرپختونخوا میں ہر کسی کو دیا جارہا ہے،کسان کارڈز سے کھاد اور مختلف چیزیں کم قیمت پر مہیا کی جا رہی ہے ایجوکیشن کارڈز کا اجراء جلد کیا جائیگا جس سے طلبہ کو فری تعلیم دی جائی گی،راشن کارڈز سے غریب لوگوں کو اشیائے خوردونوش مہیا ہوگی،اگلے جمعے سے علماء کو دس ہزار روپے ماہانہ دیا جائے گا،یہی اقدامات مدینہ منورہ کی ریاست میں یقینی ہوئی،عمران خان آنیوالے نسلوں کے بارے میں سوچ رہے ہیں،سخت فیصلے عوامی مفاد میں کرنے پڑ رہے ہیں،مینگورہ کے پانی کے مسئلے  16 ارب روپے منظور کئے گئے،16 نئے خواتین پولیس اسٹیشن بنائے گئے،سوات موٹروے ایکسپریس وے دسمبر تک کام کا آغاز ہو جائیگا کرکٹ سمر کیمپ کے لئے کالام میں اقدامات اٹھارہے ہیں،کالام میں بجلی کم قیمت پر دینگے،پی کے 2 میں 2 کھرب روپے کی ترقیاتی کام جاری ہے،انویسٹرز کالام میں سکی ویلیج بنانے جارہے ہیں،سکی ویلیج سے مقامی لوگوں کو روزگار کے مواقع فراہم ہونگے،پی کے 2 میں پاسپورٹ آفس بنائیں گے،اس سے قبل وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان اور وفاقی وزیر مراد سعید نے سول ہسپتال مدین،  پیڈو ہسپتال بحرین، بشیگرام روڈ، ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل کالج مدین کا افتتاح کردیا،جلسہ سے ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر حیدر علی خان، فوکل پرسن ٹو چیف منسٹر میاں شرافت علی نے بھی خطاب کیا جبکہ چیئرمین ڈیڈک ایم پی اے فضل حکیم خان یوسفزئ کے علاوہ صوبائی وزیر محب اللہ خان بھی موجود تھے،جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیرمراد سعید کا کہنا تھا کہ کالام سڑک پر 30 پل بنائیں گے،پچھلے حکومتوں میں سی پیک میں خیبرپختونخوا کو نظر انداز کیا گیا،ہم نے سی پیک مغربی روٹ کو خیبرپختونخوا میں شامل کردیا،خیبرپختونخوا کے واحد موٹروے کا نام سوات کے نام سے ہے،ڈینٹل کالج، وومن یونیورسٹی،  چلڈرن ہسپتال، آٹھ کالجز، انجینئرنگ اور ایگری کلچر یونیورسٹی منظور کی گئی،بڑی عید پر 27 لاکھ سیاح یہاں آئے،سابقہ ادوار میں یہاں جعلی افتتاح ہوتے رہے،یہاں انٹرنیٹ کالام، بحرین،  مدین اور پہاڑی علاقوں میں فورجی سروس یقینی بنائینگے،مخالفین کے لئے بھی صحت انصاف کارڈ کا اجراء کیا گیا ہے،کسان کارڈ، راشن کارڈ کا اجراء جلد ہوگا،عمران خان نے کھل کر پشتونوں کی حمایت کی اور مزید پاکستان کی سرزمین دہشت گردی کو استعمال کرنے سے روک دیا،عمران خان نے مسافروں کو درپیش مسائل کے حوالے سے بات کی،16272 باہر ممالک میں قید پاکستانیوں کوآزاد کیا گیا،

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں