0

پبی میں غیر معیاری، گرانفروشی اور مضر صحت دودھ فروخت کرنے والوں کے خلاف گرینڈ آپریشن

پبی (مانند نیوز ڈیسک) محکمہ خوراک کے افسران کامختلف علاقوں میں غیر معیاری، گرانفروشی اور مضر صحت دودھ فروخت کرنے والوں دکانداروں کے خلاف گرینڈ آپریشن 22 دودھ فروش گرفتار۔  -/55000 روپے سے زائد جرمانے عائدکئے اور124 لیٹر ملاوٹ شدہ دودھ تلف کیا تفصیلات کے مطا بق سیکرٹری محکمہ خوراک خوشحال خان، ڈائریکٹر محکمہ خوراک کیپٹن ریٹائرڈ عبدالرحمان اور راشننگ کنٹرولر پشاور جمشید خان آفریدی کی ہدایت پر محکمہ خوراک پشاور کے ٹیم کا محکمہ لائیو سٹاک کے افسران کے ہمراہ  پر پشاور کے مختلف علاقوں میں کاروائیاں شیر فروشوں کی دکانوں میں دودھ کا لائیو سٹاک کی جدیدموبائل لیبارٹری کے زریعے تجزیہ کیا گیا اور لیبارٹری رپورٹ میں دودھ میں پانی کی وافر مقدار میں ملاوٹ ثابت ہونے پر 10 دکاندار اور گرانفروشی میں 12 دکانداروں کو گرفتار کر لیا گیاراشننگ کنٹرولر پشاور جمشید خان آفریدی نے کہا کہ گرفتار افراد کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں