0

ضلع ملاکنڈ میں کورونا کے بعد ڈینگی بھی بے قابو ہوگیا

بٹ خیلہ (مانند نیوز ڈیسک) ضلع ملاکنڈ میں کورونا کے بعد ڈینگی بھی بے قابو ہو گیا 15افرادمیں وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے تین مریض لوکل سطح پر متاثر ہو ئے جبکہ بارہ افراد ڈینگی کا وائرس دوسرے اضلاع سے اپنے ساتھ لائے ڈی ایچ کیو ہسپتال بٹ خیلہ سمیت ٹی ایچ کیو در گئی سول ہسپتالوں اور تمام رورل ہیلتھ سنٹرزمیں مجمو عی طور پر 90بیڈز پر مشتمل خصوصی وارڈز قائم کر دیئے گئے ہیں محکمہ صحت ملاکنڈ کے فوکل پرسن برائے ڈینگی ڈاکٹر صغیر المعانی کے مطابق ڈینگی مریضوں کے گھروں اور محلوں میں سپرے کے علاوہ متاثرہ افراد کو مچھر دانیاں فراہم کردی گئیں ہیں جبکہ لیڈی ہیلتھ ورکرز اور ملیر یا سپروائزرز کے ذریعے گھروں اور بازاروں میں انسداد ڈینگی مہم کامیابی سے جاری ہے  انھوں نے کہا کہ ضلع بھر میں 15746میل کیمونٹی اوئرنس سیشن ہو چکے ہیں جبکہ فیمیل کیلئے سیشن کی تعداد241196ہے اس کے علاوہ انتظامی افسران محکمہ صحت اور ٹی ایم اے کے اہلکاربازاروں کے دورے کر رہے ہیں اس سلسلے میں ٹائر شاپس سکریپ کی دکانوں اور تعمیراتی جگہوں کی خاص نگرانی کی جارہی ہے تاکہ کہیں بھی پانی ذخیرہ نہ ہو۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں