0

ایک کروڑ نوکریاں،پچاس لاکھ گھر دھوکہ تھا، زبیر گوندل

مردان(بیورو رپورٹ)جماعت اسلامی یوتھ کے مرکزی صدر زبیر گوندل نے کہا ہے کہ عمران خان نے ایک کروڑ نوکریوں،پچاس لاکھ گھر اور ملک میں مہنگائی کو کم کرنے کے جھوٹے وعدے کرکے عوام کو دھوکہ دیا۔اور آئے روز سے نہ بے روزگار نوجوانوں کو روزگار ملا،نہ بے گھر افراد کو گھر اور نہ مہنگائی میں کمی آئی۔ملک کی معیشت روز بروزبگڑتی جارہی ہے جس کے باعث عوام کو مشکلات کا سامنا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی یوتھ ضلع مردان کے صدر سید کلیم باچا اور اس کی کابینہ کی حلف برداری کی تقریب سے مردان پریس کلب میں کیا۔تقریب کی صدارت امیر ضلع غلام رسول نے کی۔ تقریب سے جماعت اسلامی یوتھ کے مرکزی صدر زبیر احمد گوندل، مرکزی نائب صدر شفیق بٹ، صوبائی صدر صدیق الرحمان پراچہ نے خطاب کیا۔قبل ازیں پریس کلب میں ایک پر ہجوم پریس کانفرنس سے مرکزی صدر زبیر گوندل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم 1کروڑ نوکریاں لینے 31اکتوبر کو اسلام آباد جا رہے ہیں۔ عمران خان نے قوم کے ساتھ جھوٹے وعدے کئے، تبدیلی کے دعوے دار وں نے ملک پر مہنگائی مسلط کی ہے۔ عمران خان کی ٹیم نااہل اور کرپٹ ٹیم ہے۔ان کی معاشی پالیسیاں آئی ایم ایف بنا رہی ہے۔ پی ٹی آئی حکومت نے تاریخ کا سب سے زیادہ قرضہ لیا ہے۔ نیب کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کیا جارہا ہے۔ مرکزی صدر نے کہا کہ موجودہ حکومت نے تین ماہ میں عوام سے تبدیلی کا وعدہ کیا تھاآج تین سال گزر گئے لیکن عوام کو کچھ ریلیف نہیں ملا۔ ہم 31اکتوبر کو اسلام آباد ڈی چوک میں مہنگائی کے خلاف تاریخ کا عظیم الشان احتجاجی مظاہرہ کریں گے جس کی قیادت مرکزی امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کریں گے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں