0

سر حد یو نیورسٹی کے زیر اہتمام تیسری پاک یورو انٹر نیشنل کانفرنس

پشاور (مانند نیوز)سر حد یو نیورسٹی کے زیر اہتمام تیسری پاک یورو انٹر نیشنل کانفرنس۔
سرحد نیورسٹی ہر دوسال بعد انٹر نیشنل کانفرنسز کا انعقاد کر رہی ہے‘وی سی ڈاکٹر سلیم الرحمن
سرحدیونیورسٹی کے زیر اہتمام پاک یوروانٹر نیشنل کانفرنس کا انعقاد کیاگیا‘کانفرنس کا موضوع صحت،کھیل اور معاشرہ وبائی مرض کے دور میں تھا۔منتظمین کیمطابق دو روزہ کانفرنس کے دوران الگ الگ 6سیشنز منعقد ہو ئے۔کانفرنس کے دوران پاکستان بھر کے علاوہ تقریباََ400غیر ملکی ماہرین نے مقالے پیش کئے۔جن میں مختلف موضوعات،بشمول صحت،کھیل،اور سوسائٹی وبائی دور میں ایتھلیٹک کارکردگی اور وبائی امراض کویڈ 19اور کھلاڑیوں کی صحت،ورزش شامل ہیں۔اس کے علاوہ فزیالوجی،کھیل،صحت اورغذائیت،،کھیل اورصحت کی عمر،موڑ کنٹرول اور موٹرلرننگ،سکول اسپورٹس اینڈ چائلڈ ڈویلپمنٹ،سپورٹس بائیو مکینکس،سپورٹس میڈیا،سپورٹس ٹورازم،کوچ ایجوکیشن، اینڈ ریسرچ میں عالمی مسائل،نصاب کی ترقی اور سیکھنے پڑھانے کے طریقے اور تشخیص سمیت دلچسپی کے حامل موضوعات زیر بحث ائے۔یادرہے کہ سرحدیونیورسٹی کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ ابتک اسپورٹس سائنسز کے حوالے تین بین الاقوامی کانفرنسز کی میزبانی کی ہے۔جس میں پہلے یورو انٹرنیشنل کانفرنس 2017،دوسری 2019میں منعقد کئے گئے۔سر حد یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر سلیم الرحمن نے کانفرنس کے حوالے سے بتایا کہ سپورٹس سائنسز کی اہمیت کو مد نظر رکھتے ہو ئے سرحد یونیورسٹی ہر دوسال بعد انٹرنیشنل کانفرنسز کاانعقاد کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس بین الاقوامی ایونٹ کے حوالے سے ہا ئیر ایجو کیشن کمیشن کا رویہ حوصلہ افزرہا۔انہوں نے مذید کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ دیگر ملکی اعلی تعلیمی ادارے بھی اس کاوش میں ہمارے ساتھ شامل ہو جائیں۔انہوں نے کہا کہ پہلی دو انٹرنیشنل کانفرنسز فیذیکل ہو ئیں تھیں۔جبکہ اس بار کرونا پابندیوں کی وجہ سے آن لا ئن کانفرنسز کا انعقاد کرنا پڑا۔ڈاکٹر سلیم الرحمن نے امیدظاہر کی اسپورٹس سائنسز کے شعبے میں عالمی معیار کے کانفرنسز کاانعقاد مستقبل میں بھی جاری رہیں گے۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں