0

ضلعی انتظامیہ ایبٹ آباد کا تعلیمی ادارو ں میں کورونا ویکسینیشن کے نظام پر عملدرآمد جاری

ایبٹ آباد (مانند نیوز ڈیسک) ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرایبٹ آباد عکاشہ کرن نے پیر کے روز چیکنگ کے دورا ن ویکسیینیشن نہ کروانے پر ہزارہ ماڈل پبلک سکول حویلیاں کو سیل کر دیا۔صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کی ہدایات پر تمام سکولز، کالجز،مدارس اور یونیورسٹیز میں کورونا ویکسینیشن پر عملدرآمد جاری ہے۔ اسی سلسلے میں ضعلی انتظامیہ کے افسران تمام تعلیمی اداروں میں ویکسینیشن کے حوالے سے محکمہ صحت کے ساتھ ویکسینیشن کے عمل کی نگرانی کر رہے ہیں۔ اسی سلسلے میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد نے سکولز کے معائنے کے دوران ویکسینیشین کے عمل میں تعاون نہ کرنے اور بغیر ویکسینیشن کے بچوں کو سکول بلانے پر غیر معینہ مدت تک کے لیے سیل کر دیا گیا۔تمام شہریوں اور سکولز انتظامیہ سے گزارش ہے کہ وہ ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کے ساتھ تعاون یقینی بناتے ہوئے ویکسینیشن ضرور کروائیں تا کہ کورونا کنٹرو ل کر نے میں مدد مل سکے۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں