0

منشیات کیخلاف اگا ہی بارے سٹی یو نیورسٹی پشاور میں اگاہی سیمینار

پشاور (کیمپس رپورٹر)منشیات کیخلاف اگا ہی بارے سٹی یو نیورسٹی پشاور میں اگاہی سیمینار
سیاسی وسماجی شخصیات اور طلبہ نے شر کت کی۔معاشرے کو منشیات کی لعنت سے پاک کرنا مشن ہے۔ملک رؤف اعوان کا سٹی یو نیورسٹی میں خطاب۔منشیات کیخلاف کام کر نے والی تنظیم (ADAC byMRK)کے زیر اہتمام سٹی یو نیورسٹی میں اگاہی سیمینار کا انعقاد کیاگیا۔جس میں تنظیم کے چئیر مین ملک رؤ ف اعوان،صدر سٹی یو نیورسٹی پشاور صبور سیٹی
بر یگیڈئیر (ر)محمد یو نس،ڈاکٹر محمد شہزاد،ڈاکٹر اسرار،کمپئین منیجر کوثر جبین اور دیگر سیاسی وسماجی شخصیات سمیت یو نیورسٹی کے فیکلٹی ممبر ان اور طلبہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پر ملک رؤف اعوان نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں سیمینار کا انعقاد منشیات اگاہی کی ایک کڑی ہے۔اور بدقسمتی سے ہماری نوجوان نسل روز بروز اس لعنت میں پڑتی جارہی ہے۔انہوں نے طلبہ کو منشیات سے ہونے والے نقصانات بارے میں اگاہ کیا۔اس موقع پر سٹی یونیورسٹی کے طلبہ کی ایک کمیٹی بھی بنا ئی گئی جو یونیورسٹی میں اگاہی مہم شروع کر ے گی۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں