0

نوشہرہ، گھر سے لوٹ مار

نوشہرہ (مانند نیوز ڈیسک) نوشہرہ کلاں کے پوش علاقہ شاہ گل بابا ارٹ میں معروف پراپرٹی ڈیلر کے گھر ڈاکہ مسلح ڈاکوں نے اہل خانہ کو اسلحہ کی نوک پر یرغمال بنا کر کمرے میں بند کر کے گھر سے 21لاکھ 31ہزارروپے کی نقدی اور 14تولے طلائی زیورات لے اڑے پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی علاقے میں خوف و ہراس پولیس شواہد اکھٹے کرنے تک محدود واقعات کے مطابق نوشہرہ کلاں کے محلہ شاہ گل بابا ارٹ کے رہائشی پراپرٹی ڈیلر یار محمد ولد زرین خان نے بتایا کہ پیر کے روز دوپہر اور سہ پہر کے درمیانی وقت میں 4سے 5مسلح ڈاکوہمارے گھر داخل ہوئے جو کہ جدید اسلحہ اور چھریوں سے مسلح تھے ہمارے گھر کی خواتین کو اسلحہ کی نوک پر یرغمال بنا کر کمرے میں بند کر دیا اور گھر میں لوٹ مار شروع کردی جس میں ڈاکوں نے 21لاکھ31ہزار روپے کی نقدی ، 14 تولے طلائی زیورات اور 2عدد نائن ایم ایم پستول سمیت 3عدد موبائل لیکر فرار ہوئے نوشہرہ، نوشہرہ کلاں کیپوش علاقہ شاہ گل آرٹ بھرے بازار میں مسلح ڈاکوؤں نے معروف پراپرٹی ڈیلر کے گھر میں اہلخانہ کو یرغمال بناکر 22لاکھ روپے نقدی اور25 تولے سونا لے اڑے,مسلح ڈاکو ایک گھنٹہ تک گھر میں لوٹ مار کرتے رہے، علاقے میں خوف وھراس، معروف پراپرٹی ڈیلر یارمحمد نے میڈیا کو بتایا کہ چار نامعلوم مسلح ڈاکو جو جدید اسلحے اور چھریوں سے مسلح تھے ھمارے گھر میں گھسے اور خواتین سے گن پوائنٹ پر موبائل چھین کر انہیں ایک کمرے میں بند کیا اور گھر کی تلاشی شروع کردی، ایک گھنٹے تک گھر میں تلاشی کے دوران انہوں نے گھر سے 20لاکھ 31 ھزار نقدی اور 14 تولے طلائی زیورات،2عدد نائن ایم ایم پستول اور تین عدد موبائل لوٹ کر فرار ہوگئے، واردات کی اطلاع کے بعد پولیس موقع پر پہنچی اور اپنی تفتیش شروع کر دی نوشہرہ کلاں کے انتہائی مصروف ترین علاقے میں ڈاکہ پر اہلیان علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں