0

ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا انٹر نیشنل رفاہ یو نیورسٹی سے دیر ینہ اور قلبی تعلق تھا،ڈاکٹر انیس احمد

اسلام آباد (مانند بیورونیوز)ڈاکٹر عبدالقدیر خان مرحوم کا انٹر نیشنل رفاہ یو نیورسٹی سے دیر ینہ اور قلبی تعلق تھا‘وائس چانسلر ڈاکٹر انیس احمد‘پاکستان کی جوہری توانا ئی کے حوالے ان کی خدمات ہمشہ یادرکھی جائیں گی۔‘
بین الاقوامی جامعہ رفاہ کے چانسلر حسن محمد خان اور وائس چانسلر ڈاکٹر انیس احمد نے ڈاکٹر عبد القدیر خان کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے اور کہا کہ ارض پا ک کے عظیم فرزند ڈاکٹر عبد القدیر خان کا انتقال کو ئی عام بات نہیں‘قومی ہیرو اور نامور سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر کی رحلت نہ صرف ان کے خاندان کے لیے،جامعہ رفاہ کے لیے بلکہ پوری قوم کے لیے دکھ کا باعث ہے‘پاکستان کی جوہری توانا ئی کے حوالے ان کی خدمات ہمشہ یادرکھی جائیں گی‘ جن کی بدولت ہم ایٹمی قوت سے مالا مال ہو ئے‘ڈاکٹر عبد القدیر خان کا بین الاقوامی جامعہ رفاہ سے دیرینہ اور قلبی تعلق تھا‘اور وہ جامعہ کی مجلس مشاورت کے ایک متحرک رکن بھی تھے‘جامعہ رفاہ کے وائس چانسلر اور مشہور اسکالر ڈاکٹر انیس احمد سے ان کے قلبی اور گہرے روابط تھے‘اس وجہ سے وہ ایک سے زائد مر تبہ رفاہ کے کانوکیشنز میں مہمان خصوصی رہے‘ ان کی رفاہ انٹر نیشنل یو نیورسٹی سے محبت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ وہ سائنسی علوم کے نصاب کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے اپنے گراں قدر مشورے دیتے رہتے تھے‘ان کی وفات حسرت آیات پر جامعہ رفاہ کے چانسلر حسن محمد خان اور وائس چانسلر ڈاکٹر انیس احمد اور تمام اساتذہ نے اپنے گہرے رنج ودکھ کا اظہار کرتے ہو ئے کہا کہ یہ نہ صرف ان کے خاندان کے لیے جامعہ رفاہ کے لیے بلکہ پوری قوم کے لیے دکھ کا باعث ہے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں