0

ایبٹ آباد میں ضلعی انتظامیہ کی کاروائیاں جاری

ایبٹ آباد (مانند نیوز ڈیسک) حکومتی احکامات کے مطابق ضلعی انتظامیہ ایبٹ آباد کی جانب سے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد کا بازاروں کا معائنہ اس دوران کورونا ویکسینیشن پر مکمل عملدرآمد یقینی بناتے ہوئے دکانداروں کی جانب سے ویکسینیشن نہ ہونے پر07 دکانات کو سیل اور جرمانہ عائد کیا۔اسکے علاوہ پلاسٹک بیگز پرپابندی کے حوالے سے کاروائی کرتے ہوئے مختلف دکانات سے 15 کلو گرام بیگز تحویل میں لیے اور ہدایات جاری کیں۔تفصیلا ت کے مطا بق ایبٹ آباد میں فوارہ چوک، گامی اڈہ، سپلائی، منڈیاں اور کالا پل کے اردگرد مختلف شادی ہال، گیسٹ ہاوسز، ہوٹل، مارکیٹ اور میگا مارٹس میں کورو نا ایس او پیز کے حوالے سے چیکنگ کی اور غیر ویکسین شدہ سٹاف اور گاہکوں کی موجودگی پر جرمانے کرتے ہوئے سیل کیں۔اس طر ح دورا ن چیکنگ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر-ااا نے ایبٹ آباد میں مختلف شادی ہال کا معائنہ کیا۔ کور ناایس او پیز پر عملدرآمد یعقینی بناتے ہوئے غیر ویکسین شدہ لوگوں کے داخلے پر پابندی کی ہدایات جاری کیں۔ جزوی اور غیر ویکسینٹد سٹاف کی بنا پر جرمانے عائد کرتے ہوئے 3 ایف آئی آر بھی کٹوائیں۔ویکسینیشن نہ کروانے پر متعلقہ شادی ہال انتظامیہ کو سخت ہدایات اور 30 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔اس طر ح دروان ہو ٹل چیکنگ غیر ویکسینیٹڈ افراد کے ہوٹلز میں داخلے اور سروسز کی فراہمی پر 06 ہوٹل مالکان کے خلاف کاروائی عمل میں لاتے ہوئے ایف آئی آر درج کی گئیں۔ اس طر ح پرائس لسٹ کی خلاف ورزی پر ضلعی انتظامیہ کی کاروائی۔ منڈیاں، سپائی، فوارہ چوک اور میر پور تک کے ایریا میں مختلف دکانوں، ہوٹلز اور بیگریز کا معائنہ کیا۔ ریٹ لسٹ کی خلاف ورزی پر 08 ایف آئی آر درج کرتے ہوے متعلقہ دکانداروں کو پابند سلاسل اور دیگر کو سخت ہدایات جاری کیں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں