0

پشاور سمیت صوبے کے دیگر اضلاع میں ڈینگی کے کیسوں میں اضافہ برقرار

پشاور (مانند نیوز ڈیسک) پشاور سمیت صوبے کے دیگر اضلاع میں ڈینگی کے کیسوں میں مسلسل اضافہ ہوتاجا رہا ہے اور صوبائی دارالحکومت پشاور کے ہسپتالوں پر ڈینگی سے متاثرہ افراد کا رش بڑھ گیا ہے جبکہ پرائیویٹ کلینکس اور نجی ہسپتالوں میں بھی مریضوں کی بڑی تعداد علاج کے لئے رخ کر رہی ہے۔پشاورکے لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد بڑھ کر 24ہو گئی ہے۔ترجمان محمد عاصم کے مطابق ایل آر ایچ میں ڈینگی کے مریضوں کے لئے 30 سے زائد بیڈز مختص ہیں جبکہ ضرورت پڑنے پر ڈینگی کے مریضوں کے لئے مزید بیڈز مختص کر سکتے ہیں۔ اسی طرح خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں اس وقت 31 ڈینگی کے مریض ذیر علاج ہیں جن میں 14 خواتین اور 17 مرد شامل ہیں۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید ڈینگی کے 4 مریضوں کو داخل کیا گیاہے۔ 4 مریضوں کو صحت یابی کے بعد گھر روانہ کردیا گیاہے۔ زیادہ ترمریضوں کا تعلق پشاور کے پوش علاقوں سے ہے جن میں تہ کال، اکیڈمی ٹاؤن، سفید ڈھیری، دانش آباد، سربنداور ضلع خیبر سے ہے۔ خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 643 ٹیسٹ کئے گئے جس میں 287 مثبت اور 356 منفی ٹیسٹ آئے ہیں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں