0

آل فلائنگ کوچ مالکان تیمرگرہ ٹو مردان یونین کے انتخابات مکمل

تخت بھائی (مانند نیوز ڈیسک) آل فلائنگ کوچ مالکان تیمرگرہ ٹو مردان یونین کے انتخابات مکمل ہوگئے۔آیاز محمد عرف فوجی (تخت بھائی) صدر جبکہ بلال احمد (شیرگڑھ) جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے۔ اس سلسلے میں ایک پر ہجوم اجلاس  میں منعقد ہوا۔ دیگر عہدیداروں میں نورشاد (تیمر گرہ) نائب صدر، حبیب الرحمان (شیرگڑھ) ڈپٹی جنرل سیکرٹری، مسیح اللہ (مردان) جائنٹ سیکرٹری، لطیف خان مہمند (تخت بھائی) فنانس سیکرٹری،محمد طاہر(جلالہ)آفس سیکرٹری جبکہ فرمان اللہ خان آف درگئی چیئرمین منتخب ہو گئے۔ نئے منتخب عہدیداروں نے اس عز م کا آعادہ کیا کہ فلائنگ کوچ مالکان کو درپیش مسائل حل کرنے کے لئے ہر فورم پر قدم اٹھا ئینگے اور اس کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔انہوں نے تیمر گرہ جنرل بس سٹینڈ کے ٹھیکدار کی رویے کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے ان کو خبردار کیا کہ اگر وہ اور ان کے کارندے اپنی کرتوتوں سے باز نہ آئے اور ٹرانسپورٹ مالکان کے ساتھ زیادتی بند نہ کی گئی تو ان کے خلاف ڈی سی آفس تیمرگرہ کے سامنے بھوک ہڑتالی کیمپ لگائینگے جس کی تمام تر ذمہ دار لوئر دیر انتظا میہ پر ہوگی۔ 

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں