0

ضلعی انتظامیہ ایبٹ آباد کی کورونا ویکسینیشن کے حوالے سے کاروائیاں جاری

ایبٹ آباد (مانند نیوز ڈیسک) ڈپٹی کمشنر کی خصوصی ہدایات پر ضلعی انتظامیہ کے افسران ویکسینیشن کی نگرانی کر رہے ہیں۔ اسی سلسلے میں آج منگل کے روز اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد نے مختلف سکولوں کا معائنہ کیا۔ سٹاف اور طلبہ و طالبات کی ویکسینیشن نہ کروانے پر رحمانیہ پبلک سکول، مقیت پبلک سکول اور سرسید پبلک سکول کو سیل کیا گیا۔تمام شہریوں اور سکول مالکان سے گزارش ہے کہ ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں اور اپنے سٹاف اور سٹوڈنٹس کی ویکسینیشن جلد از جلد کروائیں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں