0

ہم ایک پیج پر ہیں، ڈی جی آئی ایس آئی کا معاملہ خوش اسلوبی سے حل ہو جائے گا، عمران خان

اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان ڈی جی آئی ایس آئی کے تقرر سے متعلق نوٹی فکیشن میں تاخیر پر پیدا ہونے والے ابہام کو مسترد کر تے ہوئے کہا کہ اہم عہدوں پر تعیناتیوں کے حوالے سے کوئی اختلاف نہیں،ہم ایک پیج پر ہیں، معاملہ خوش اسلوبی سے حل ہو جائے گا۔وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں ملک کی سیاسی و معاشی صورتِ حال کا جائزہ لیاگیا، اجلاس میں سول ملٹری تعلقات کے حوالے سے قیاس آرائیوں پر گفتگو ہوئی۔ وزیر اعظم عمران خان نے ڈی جی آئی ایس آئی کے نوٹیفکیشن کے معاملے پر کابینہ کو اعتماد میں لیا اور کہا کہ معاملے کو غلط رنگ دینے کی کوشش کی جارہی ہے۔حکومتی ذرائع نے بتایا کہ عمران خان نے واضح کیا کہ ہم ایک پیج پر ہیں اور معاملہ خوش اسلوبی سے جلد حل ہوجائے گا۔ وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ اہم عہدوں پر تعیناتی کے حوالے سے کوئی اختلاف نہیں ہے۔انہوں نے زور دیا کہ آئی ایس آئی کے نئے ڈائریکٹر جنرل(ڈی جی)کے تقرر سے متعلق نوٹی فکیشن پر قیاس آرائیوں پر توجہ نہ دی جائے۔ کابینہ اجلاس میں رحمت اللعالمینﷺ اتھارٹی کے قیام کی منظوری بھی دی گئی ہے۔وفاقی کابینہ نے وفاق اورصوبوں میں عشرہ رحمت اللعالمین مذہبی جوش وجذبے سے منانے کا فیصلہ کیا ہے۔کابینہ کے اجلاس میں افغان شہریوں کے لیے ویزا فیس ختم کرنے کی منظوری دے گئی۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں