0

قانون کی عملداری کو ہر قیمت پر قائم رکھینگے، کوئی بھی شخص قانون سے با لاتر نہیں ہے،ڈی ایس پی تخت بھائی

تخت بھائی (مانند نیوز ڈیسک) نئے تعینات ہونے والے ڈی ایس پی تخت بھائی سرکل روخان زیب خان نے کہا ہے۔ کہ قانون کی عملداری کو ہر قیمت پر قائم رکھینگے۔ کوئی بھی شخص قانون سے با لاتر نہیں ہے۔  عوام الناس کوئی روک ٹوک کے بغیر  دفتر آکر اپنا منشاء اور اپنی مشکلات بیان کریں۔ جس پر فوری طور ایکشن لیا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے تخت بھائی پریس کلب کے نمائندہ وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام الناس کے ساتھ پختون روایت و اقدار کے مطابق میل میلاپ کرینگے۔تاھم  جرائم پیشہ عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا۔عوام منشیات فروش، سود،انڈرپلے، کوئی بھی بھتہ خوری اور دیگر چھوٹے بڑے ہر قسم جرائم کے بارے میں براہ راست ہم سے رابطہ کریں یا پی ٹی سیل ایل نمبر 0937-552211پر اطلاع دیں۔ اب جدید ٹیکنا لوجی کی بدولت جرائم پیشہ عناصر قانون کی لمبے ہاتھوں سے ہر گز بچ نہیں سکتے۔ جرائم پیشہ عناصر کی پشت پنائی  کرنے والے لوگ پولیس اسٹیشنوں یا ہمارے دفتر آنے کی زحمت نہ کریں۔ انہوں نے عوام الناس سے اپیل کی ۔ کہ پولیس اور انتظا میہ کے ساتھ اپنی تعاون کو بروقت یقینی بنا کر مفید شہری ہونے کا ثبوت دیں کیو نکہ یہ ہماری اور عوام کی مشترکہ ذمہ داری ہے ہم عوام کے محافظ اور خادم ہیں۔انھوں نے کہا جدید ٹیکنالوجی کے زریعے تمام جرائم پیشہ اور سماج دشمن عناصر کا ڈیٹا پولیس ریکارڈ میں محفوظ ہے۔ جسکی پوری نگرانی کی جارہی ہے۔ انھوں نے کہا ۔کہ میڈیا پولیس انتظامیہ  اور عوام کے درمیان اھم پل کا کام دے رہی ہے۔ لہزا میڈیا جرائم کی روک تھام کے بارے پولیس سے تعاون کریں۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں