0

قتل کی دھمکیوں کے باعث مجھے اورمیرے بھائیوں کی جان کو خطرہ ہیں ،محمداسماعیل

ضلع خیبر (مانند نیوز ڈیسک) کی تحصیل جمرودکے علاقہ ولومیلہ سے تعلق رکھنے والا 14سالا طالب علم محمداسماعیل ولد عبدالخالق نے اپنے چچا کے خلاف پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میرے چچا عبدالمالک جو ایف سی سے ریٹائرڈ ہے مجھے اور میرے چھوٹے بھائیوں کو قتل کی دھمکیاں دے رہے ہیں جس کی وجہ سے گھر سے باہر نہیں جاسکتے اورپچھلے دو ماہ سے سکول بھی نہیں گئے ہیں اور گھر کے اندر محصور ہوکررہ گئے ہیں انہوں نے کہا کہ میرے والد باہر ملک میں محنت مزدوری کے لئے گیا ہے اور چچا کے ساتھ کئی عرصہ پہلے علیحدہ بھی ہوئے ہیں اور اس کے باوجود میرے والد ان کو خرچے کیلئے رقم بھی بھیجتا رہا لیکن اب میرے والد نے ان پر پیسے بند کئے ہیں تو انہوں نے ہم پر ظلم کرنا شروع کیا اور ہمارا جینا حرام کیا ہیں ہم نے دودفعہ ان کی ظلم سے گھربارچھوڑا لیکن وہ پھر بھی ہمارے پاس آئے اور قسم کھا کرکہنے لگے کہ وہ ان پر ظلم نہیں کرینگے اور ہمیں راضی کرکے لے آئے لیکن اس کے باوجود بھی انہوں نے اپنے بیٹوں سمیت ہمارے ساتھ مارپیٹائی جاری رکھی اور مزاحمت پر مجھے اورمیرے چھوٹے بھائیوں کو قتل کرنے کی دھکمیاں دینے لگا۔جس کی وجہ تیسری بار بھی ہمیں گھر چھوڑنا پڑا اورکرایہ کے مکان میں رہنے پر مجبورہوگئے ہیں اور اب فون پر بھی قتل کرنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں اور کہتے ہیں کہ ان کے خلاف تھانہ جاکررپورٹ بھی درج کریں توپھر بھی ان کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کرسکتا کیونکہ ان کا انٹیلی جنس اداروں سے رابطے ہیں اور ان کا حوالہ دے کر ہمیں اٹھانے اورغائب کرنے کی دھکمیاں بھی دے رہے ہیں جبکہ ہمیں اعتماد ہیں کہ ہمارے انٹیلی جنس ادارے ایسا کام نہیں کرتے بلکہ وہ انٹیلی جنس اداروں کو بدنام کرنے کی کوشش کررہا ہے۔انہوں نے کہا کہ عدالت میں بھی اپنے چچا کے خلاف درخواست جمع کی ہیں اور اعلی حکام سے اپیل کرتا ہوں کہ مجھے اورمیرے بھائیوں کو تحفظ فراہم کی جائے۔انہوں نے کہا کہ مجھے اورمیرے بھائیوں کو جو بھی نقصان پہنچا تو اس کی ساری زمہ داری میرے چچا پر عائدہوگی۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں