0

نیشنل پارٹی ادینزئی دیر لوئر کا مہنگائی، بیر وزگاری کیخلاف مظاہرہ

چکدرہ (مانند نیوز ڈیسک) عوامی نیشنل پارٹی ادینزئی دیر لو ئر کا مہنگا ئی،بیر وزگاری کیخلاف مظاہرہ۔ادینزئی پر یس کلب کے سامنے احتجاجی کیمپ لگایاگیا۔پر یس کلب سے چکدرہ پل تک پیدل واک۔عوامی نیشنل پارٹی ادینز ئی نے صوبائی صدر ایمل ولی خان کی کال پر  مہنگا ئی اور بے روزگاری کیخلاف مین بازار چکدرہ میں ادینزئی پر یس کلب کے سامنے احتجاجی کیمپ لگایا۔جس میں عوامی نیشنل پارٹی کے کارکنان اورعہدیداروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔مظاہر ے سے خطاب کرتے ہو ئے عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی نا ئب صدر حسین شاہ یو سفزئی،ضلعی صدر حاجی بہادر خان،تحصیل صدر الہ دا د ایڈوکیٹ،انجینئیر سید لطیف باچا،ملک سجاد خان،عبید الرحمن اور سید مر اد باچا نے کہا کہ عمر ان اپنے وعدوں سے مکر گئے۔ملک بدترین مہنگا ئی اور بیروزگاری سے دوچار کر دیا ہے۔وزیر اعظم نے دہشت گرد کہہ کر پختونوں کی توہین کی ہے۔پختونوں کی تاریخ قر بانیوں سے بھر ی ہیں۔دہشتگر دی کیخلاف جنگ میں بے پختونوں نے بے پناہ قر بانیاں دی ہیں۔مقررین نے کہا کہ نااہل حکومت نے ناکام پا لیسیوں سے عوام کی چیخیں نکال دیں۔غریب عوام دو وقت روٹی کے ترس رہے ہیں۔عوام کی قوت خرید جواب دی چکی ہے۔اس موقع پر مظاہرین نے پی ٹی آئی حکومت کیخلاف نعرے بازی کی ۔مظاہرےصدرانجمن تاجران ادینزئی خواجہ فیض الغفور،پاکستان پیپلزپارٹی کے خورشید علی خان،نعیم اللہ،امان خان ،جنرل ادینزئی قومی موومنٹ وطاء محمد وردگ اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں