0

بحری جہاز سے مزید 40 گرین لائن بسیں آج کراچی پہنچیں گی، گورنر سندھ

کراچی (مانند نیوز ڈیسک) گورنر عمران اسماعیل نے کہاہے کہ الحمدللہ 80 گرین لائن بسیں لانے کا وعدہ پورا ہوا۔سماجی میڈیا پر ٹوئٹ پراپنے پیغام میں گورنر سندھ عمران اسماعیل نے بتایا کہ سمندری جہاز ایم وی آئی وی وائے مزید 40 گرین لائن بسیں لے کر آرہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ جہاز 14 اکتوبر کو بندرگاہ پر 11:30 بجے پہنچے گا۔ الحمدللہ 80 گرین لائن بسیں لانے کا وعدہ پورا ہوا۔ شکریہ وزیراعظم عمران خان۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں