0

ڈینگی لاہور کے سرکاری ہسپتالوں میں 90 فیصد بیڈز بھر گئے

لاہور (مانند نیوز ڈیسک) لاہورمیں ڈینگی کی صورتحال مزید خراب ہونے لگی، سرکاری ہسپتا لوں میں نوے فیصد تک بیڈز مریضوں سے بھر گئے۔ ایکسپو سینٹرڈینگی فیلڈ ہسپتال میں بھی49 مریض داخل ہوگئے۔ تین روز ڈینگی کے پانچ سو سے زائد مصدقہ مریض رپورٹ ہوئے۔گذشتہ24 گھنٹوں میں پنجاب بھر میں دو سو باسٹھ جبکہ لاہور میں ایک سو چوراسی مریض رپورٹ ہوئے۔بڑھتے کیسز کے پیش نظر لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے ایکسپوسنٹر میں دو سو اسی بیڈز پر مشتمل ڈینگی فیلڈ ہسپتال فعال کر دیا ہے۔ ہسپتال میں 48 گھنٹوں کے دوران وبا کے پانچ سو سے زائد مشتبہ مریضوں کا معائنہ ہوا جن میں سے انچاس مصدقہ مریضوں کو داخل کر لیا گیا۔ جناح، گنگارام اور جنرل ہسپتال میں مریضوں کے لئے کوئی بیڈ موجود نہیں، دیگر ہسپتالوں میں بھی ڈینگی کیلئے مختص کیے گئے نوے فیصد تک بھر چکے ہیں۔محکمہ صحت حکام نے کہا کہ شہری پہلے ریسکیو ہیلپ لائن پر کال کریں اور پھر کسی ہسپتال جائیں، تاکہ پریشانی سے بچا جا سکے۔محکمہ صحت کے مطابق ایکسپو سینٹر میں سی بی سی سمیت تمام علاج معالجہ مفت ہے، جبکہ نجی لیبارٹریز کو ڈینگی مشتبہ مریضوں کا ٹیسٹ نوے روپے میں کرنے کا مراسلہ جاری کر رکھا ہے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں