0

درگئی میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے دو نوجوان قتل

سخاکوٹ (مانند نیوز ڈیسک) درگئی نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے دو نوجوان قتل۔ تفصیلات کے مطابق: درگئی کے نواحی گاؤں شریف آباد اور حجاب کلے  یونین کونسل مہردے کے رہائشی دو  (2)نوجوانوں کو نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے قتل کردیا ہے۔ لیویز ذرائع کا کہنا ہے کہ سکندر ولد خائستہ رحمان  سکنہ شریف آباد  اور سلیمان ولد  عجب سکنہ حجاب کلے کو  نامعلوم مزلامن نے فائرنگ کرکے قتل کردیا ہے مقتولین کی نعشیں ریسکیو 1122نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال درتگئی پہنچائے جہاں ان کی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد دونوں نوجوانوں کی لاشیں ورثاء کے حوالے کئے گئے ہیں جبکہ مالاکنڈ لیویز کے متعلقہ حکام نے تصدیق کی ہے کہ دونوں مقتولین آئس کے عادی بتائے جاتے ہیں تاہم متعلقہ حکام مصروف تفتیش ہیں۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں