0

ملاکنڈ میں بچوں کو پیٹ کے کیڑوں سے محفوظ رکھنے کی مہم کا افتتاح

            ضلع ملاکنڈ (مانند نیوز ڈیسک) میں بچوں کو پیٹ کے کیڑوں سے محفوظ رکھنے کی غرض سے راوں ماہ 18 اکتوبر سے شروع ہونے والی 5 روزہ مہم کا باقائدہ افتتاح جمعرات کے روز ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ملاکنڈانوارلحق نے کیا۔ اس حوالے سے ایک تقریب ڈسٹرکٹ سیکریٹریٹ بٹ خیلہ میں منعقد ہوئی جسمیں محکمہ صحت سمیت دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ واضح رہے کہ محکمہ صحت کی جانب سے ڈی وارمنگ  انیشیٹیو کے تحت خیبر پختونخواہ میں سکول جانے والے پہلی جماعت سے لیکر دسویں جماعت تک  کے بچوں کو  پیٹ کے کیڑوں سے تحفظ فراہم کرنے کیلئے صوبہ کے 22 اضلاع  میں 5 روزہ مہم کا آغاز 18 اکتوبر سے ہوگا جس میں سکول جانے والے بچوں کو کیڑوں سے محفوظ کرنے والی گولیوں کی ایک خوراک دی جائے گی۔اس موقع پر ڈاکٹر مراد نے کہا کہ ضلع ملاکنڈ بھر کے سکولوں میں مہم کے حوالے سے اساتذہ کو ٹرینگز دی جا چکی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیٹ کے کیڑوں سے پیدا ہونے والی یہ بیماریاں پاکستانی بچوں کی طویل المدتی صحت، تعلیم اور پیدواری صلاحیت کیلئے شدید خطرہ ہیں۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر انوار الحق نے والدین  سے درخواست کی کہ وہ اپنے پانچ سال سے چودہ سال  کے بچوں کو مقررہ تاریخوں میں قریبی سرکاری یا نجی سکول بھیجیں اوراپنے بچوں کو پیٹ کے کیڑوں اوردیگر بیماریوں سے محفوظ رکھنے کیلئے کیڑوں سے محفوظ کرنے والی گولیوں   کی ایک خوراک  ضرور دیں تاکہ وہ پیٹ کی بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں جو کہ مکمل طور پر محفوظ ہیں۔اجلاس میں ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر اور دوسرے شرکاء نے گولیوں کی خوراک لے کر باقاعدہ طور پر 5 روزہ مہم کا افتتاح کیا۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں