0

ملاکنڈ میں فیس بک لائیو کھلی کچہری کا انعقاد

ملاکنڈ (مانند نیوز ڈیسک) ڈپٹی کمشنر / کمانڈنٹ ملاکنڈ لیویز الطاف احمد شیخ نے ضلع ملاکنڈ کے عوام کو پینے کے صاف پانی کہ فراہمی کو یقینی بنانے کے سلسلے میں درپیش مسائل اور مشکلات کو موقع پر حل کرنے کے لیے جمعرات کے روز ملاکنڈ میں فیس بک لائیو کھلی کچہری کا انعقاد کیا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر انوارالحق،اسسٹنٹ کمشنر بٹ خیلہ محب اللہ خان،اسسٹنٹ کمشنر درگئی فواد خٹک،ایڈ یشنل اسسٹنٹ کمشنر درگئی وحید اللہ خان کے علاوہ محکمہ آبنوشی کے ایس ڈی او ز نے شرکت کی،ڈپٹی کمشنر الطاف احمد شیخ نے فیس بک لائیو کھلی کچہری کے دوران لوگوں سے ان کی شکایات براہ راست سنیں۔دوران کھلی کچہری ڈپٹی کمشنر کو ملاکنڈ خاص بٹ خیلہ میں آبنوشی ٹیوب ویل کی فراہمی کے بارے میں شکایت کی گئی جبکہ  گرویٹی واٹر سپلائی سکیم کی تعمیر و مرمت نہ ہونے اور رنگ محلہ میں آبنوشی ٹیوب ویل سے غیر متعلقہ لوگوں کو پانی فراہمی غیر قانونی طریقے سے جاری ہونے کی بھی شکایت کی گئی جبکہ مستحق لوگ اس سے محروم ہیں جس پر ڈپٹی کمشنر نے محکمہ آبنوشی کے افسران سے وضاحت کی تو انہوں نے بتایا کہ ملاکنڈ خاص کے لیے 4 کروڑ 83 لاکھ روپے کی لاگت سے نئی آبنوشی ٹیوب ویلز تنصیب کی جائے گی جس میں 50 ہزار گیلن پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش ہوگی۔اسی طرح 80 لاکھ روپے کی لاگت سے بٹ خیلہ گریوٹی واٹر سپلائی سکیم پر تعمیر و مرمت کا کام جاری ہے جس سے لوگوں کو پینے کا صاف پانی کی فراہمی کے سلسلے میں جو مشکلات درپیش ہیں اس کا ازالہ ہو جائیگا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے محکمہ آبنوشی کے افسران کوہدایت کی کہ وہ مفاد عامہ کے لیے آبنوشی سکیموں پر تعمیراتی کا م کی رفتار مزیدتیز کرکے جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچائیں تاکہ لوگوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنایاجاسکیں۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں