0

ڈپٹی کمشنرنوشہرہ نے عوام کی مسائل حل کرنےکےلیے فوری ہدایات جاری

نوشہرہ (مانند نیوز ڈیسک) صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں عوام کی سہولت اور ان کے مسائل کے فوری حل اور نقولات و فردات و دیگر اسناد کی فراہمی کے لیے ریو نیودربار کا انعقاد،ریونیو دربار میں شہریوں نے انتظامیہ کے سامنے شکایات کے انبار لگادئے، ڈپٹی کمشنر نوشہرہ نے عوام کی شکایات پر مسائل کے حل کے لیے فوری ہدایات جاری کیں،تفصیلات کے مطابق صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں عوام کی سہولت اور ان کے مسائل کے فوری حل کے لیے نوشہرہ میں ڈپٹی کمشنر نوشہرہ میر رضاء اوزگن اور اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ عمر وقار کی زیر نگرانی ریونیو دربار منعقد کیا گیا، ریونیو دربار میں سٹلمنٹ آفیسر نوشہرہ محمد اقبال،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ محمد عمر,ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو محمد ایوب خان تحصیلداران،نائب تحصیلداران، گرداوران، پٹواریاں اور دیگرنے شرکت کی،اس موقع پر درخواست دہندگان نے ریونیو دربار میں ڈپٹی کمشنر نوشہرہ سمیت دیگر افسران کے سامنے شکایات انبار لگادئے،ریو نیو دربار میں بیشتر درخواستوں پر موقع پر ڈپٹی کمشنر نوشہرہ نے ریکارڈ میں ان کے نام کی درستگی کے حوالے سے احکامات جاری کیے، ریو نیو دربار میں عوام اپنے درمیان ڈپٹی کمشنر نوشہرہ کو دیکھ کر ان سے گل مل گئے اور ان سے اپنے ریو نیو کے مسائل کے بارے میں تفصیل سے بات چیت کی جبکہ ڈپٹی کمشنر نوشہرہ نے ان کی شکایات پر مسائل کے حل کے لیے فوری ہدایات جاری کیں،ریو نیو دربار میں افسران نے پٹواریوں کے رجسٹر و ریکارڈ بھی چیک کیے۔ ڈپٹی کمشنر نوشہرہ میر رضاء اوزگن کے مطابق ریونیو دربار لگانے کا مقصد عوامی مسائل کا فوری حل ہے۔ انھوں نے کہا کہ عوامی مسائل کا فوری حل اولین ترجیحات میں ہے اور اس کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں