0

کورونا ویکسینیشن کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ ایبٹ آباد کی کاروائیاں جاری

 ایبٹ آباد (مانند نیوز ڈیسک) صو با ئی حکو مت کی ہدا یا ت اورڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کی خصوصی ہدایات پر کورونا ویکسینیشن کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ کے افسران کی کاروائیاں جاری۔ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد امین الحسن نے کورونا ویکسینیشن پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے مارکیٹس کا معائنہ کیا ویکسینیشن کی تصدیق کی اور خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے14 دکانات سیل اور 03 ایف آئی آر درج کیں۔اسی طر ح ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر عکاشہ کرن نے مختلف دکانوں کا معائنہ کیا، کورونا سرٹیفکیٹس چیک کیے اور خلاف ورزی  پر متعلقہ دکانداروں پر جرمانہ عائد کیا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں