0

انصاف کی آسان فراہمی اور عوام کی خدمت کے لئے تمام وسائل بروئے کار لارہے ہیں، فضل حکیم

سوات (مانند نیوز ڈیسک) چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی کا کہنا ہے کہ موجودہ صوبائی حکومت انصاف کی فراہمی آسان بنانے اور محکموں میں خدمات تک عوام کی رسائی آسان بنانے کے لئے گوڈ گورننس کی پالیسی پر عمل پیرا ہے اور اس سلسلے میں تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں، طبقاتی نظام میں تبدیلی کا جو نعرہ لے کر آئے تھے اور جس کو عوام میں بھرپور پزیرائی حاصل ہوئی آج الحمدللہ ہر سطح پر اس تبدیلی کی جھلک نظر آرہی ہے۔ اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ اداروں کے استعداد کار کو بڑھانے کے ساتھ ساتھ ان کو عوام کے سامنے جوابدہ بنایا گیا ہے، آج عوام اور خواص میں فرق ختم کیا جاچکا، اگرچہ مہنگائی نے مشکلات پیدا کی ہیں مگر بہت جلد اس پر بھی قابو پالیں گے، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک کی معیشت درست سمت پر ڈال دی گئی ہے اور انشاء اللہ بہت جلد ان مثبت پالیسیوں کے دور رس نتائج سامنے آنے لگیں گے۔ چیئرمین ڈیڈیک کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعلی محمود خان کی سربراہی میں خیبرپختونخوا ترقی کے ایک نئے دور میں داخل ہوا اور آج بشمول ملاکنڈ ڈویژن تمام ڈویژن سیاحت کے لئے مختلف سرگرمیوں میں مصروف عمل ہیں۔ مثبت سوچ اور انتھک محنت کا یہ سلسلہ اگر اسی طرح جاری رہا تو نہ صرف عوام کی قوت خرید میں اضافہ ہوگا بلکہ مہنگائی کا وجہ بننے والے عوامل کا بھی خاتمہ ہوگا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں