0

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ نے مبینڈازول گولی کھاکر ڈیوارمنگ پروگرام کا آغاز کردیا

بٹ خیلہ (مانند نیوز ڈیسک) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ انوار الحق نے مبینڈازول گولی کھاکر ڈیوارمنگ پروگرام کا آغاز کردیا، افتتاحی تقریب میں موجود مختلف محکموں کے افسران نے بھی ایک ایک گولی کھائی، اس حوالے سے اے ڈی سی افس میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں مختلف سرکاری محکموں کے سربراہان سمیت پرائیوٹ ایجوکیشن نٹ ورک کے صوبائی سینئر نائب صدر امجد علی شاہ نے بھی شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اے ڈی سی انور الحق، ڈاکٹر مراد اورڈیوارمنگ پروگرام منیجر عالمگیرنے کہا کہ صوبہ کے دیگر 22 اضلا ع کی طرح ضلع ملاکنڈ میں بھی 18 سے 22 اکتوبر تک 5 سے 14 سال عمر کے بچوں کو کیڑے مار گولیاں کھلائی جائیگی، جس کے لیے تمام تر انتظامات مکمل کئے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ بچوں کی پیٹ میں کیڑے ہونے کی وجہ سے نہ صرف اس کی جسمانی کمزوری واقع ہوتی ہیں بلکہ ان کا ذہنی سطح بھی متاثر ہوتا ہے اس لئے صوبائی حکومت نے محکمہ صحت اورمحکمہ تعلیم کی اشتراک سے بچوں کو مبیڈا زول گولیاں کھلانے کا اہتمام کیا ہے جوکہ سکولوں اور مدارس میں پڑھنے والے طلبہ و طالبات کو کھلائی جائیگی۔ انہوں نے والدین سے گزارش کی کہ مقررہ تاریخ پر بچوں کو سکول اور مدارس بھیجنے پر توجہ دیں اور جو بچے سکول و مدارس سے باہر ہے انہیں بھی یہ گولیاں کھلائی جائیں تاکہ ان کی ذہنی اور جسمانی نشونما برقرار رہ سکیں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں