0

فرانس کا پلاسٹک پیکنگ پر پابندی کا فیصلہ

 پیرس (مانند نیوز ڈیسک) فرانس میں پلاسٹک کے فضلے کو کم کرنے کے لیے جنوری 2022 سے تمام پلاسٹک بیگز پابندی عائد کر نے کافیصلہ کر لیا گیا۔فرانس میں 37 فیصد پھل اور سبزیاں پیکنگ کے ساتھ فروخت ہوتی ہیں اور توقع ہے کہ حکومت کے اس اقدام سے ہر سال ایک ارب سے زائد بیکار پلاسٹک کی پیکنگ کو روکا جا سکے گا۔ ٹماٹر، ہری پھلیاں اور آڑو کے لیے جون 2023 کے آخر تک پلاسٹک کی  پیکنگ پر پابندی عائد کی جائے گی اور 2024 کے آخر تک اینڈیوز، سفیرگس، مشروم، کچھ قسم کے سلاد اور جڑی بوٹیوں کے ساتھ ساتھ چیری کی پلاسٹک پیکنگ پر بھی پابندی عائد کی جائے گی۔جون 2026 کے آخر میں رسبیری، سٹرابیری اور دیگر نازک بیریوں کو بغیر پلاسٹک کے فروخت کیا جائے گا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں