0

کیا ڈی جی ائی ایس کا معاملہ عمران خان کو ڈبودیگا

اسلام آباد(مانند نیوز)ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی سے متعلق ابہام دور ہوگیا، وزیر اعظم عمران خان۔وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ عسکری قیادت سے مجھ سے زیادہ بہتر تعلقات کسی کے نہیں ہیں، ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی میں تکنیکی خامی تھی جو ٹھیک ہوجائے گی۔وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا، جس میں وزیر اعظم نے موجودہ صورتحال پر پارلیمانی پارٹی کو اعتماد میں لیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نے پارلیمانی پارٹی اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اور فوج میں کسی قسم کی غلط فہمی نہیں، ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی سے متعلق ابہام دور ہوگیا ہے۔پارلیمانی پارٹی اجلاس میں اسد عمر، پرویز خٹک، شفقت محمود سمیت دیگر وزراء بھی موجود تھے۔

وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کا فیصلہ اعتماد کی فضا میں ہوگا، پراسس شروع ہوگیا ہے، ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری جلدی ہوگی۔

اس سے پہلے اسلام آباد میں میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم نے کہا کہ ملکی تاریخ میں سول ملٹری تعلقات اتنےاچھےنہیں رہے جتنے آج ہیں،  فوج کی عزت اور وقار پورے پاکستان کو عزیز ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ ہم افغانستان میں اپنے بھائیوں کی مدد کررہے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ دنیا بھی افغان بھائیوں کی مدد کرے۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ ملک میں مہنگائی کی بنیادی وجہ عالمی سطح پر اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہے، پٹرول کی قیمت 40 ڈالر سے بڑھ کر 80 ڈالر سے تجاوز کرگئی ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ مہنگائی سے نمٹنے کے لیے ہم نے نئی اکنامک پالیسی فریم کی ہے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں