0

خیبر پختونخو امیں ڈینگی کے فعال کیسز کی تعداد ڈیڑھ ہزار تک پہنچ گئی

پشاور (مانند نیوز ڈیسک) خیبر پختو نخوا میں ڈینگی پنجے گاڑنے لگا۔ صوبے میں ڈینگی کے فعال کیسز کی  تعداد ڈیڑھ ہزار کے قریب پہنچ گئی۔خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 1493ہوگئی ۔ پشاور سمیت مختلف اضلاع سے ڈینگی وائرس کے 229 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔محکمہ صحت کی رپورٹ کی مطابق صوبے میں ڈینگی کے مجموعی کیسز کی تعداد 3796ہوگئی۔محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا میں چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی متاثرہ 106افراد صحت یاب ہوئے  ہیں۔ جس  کے بعد ڈینگی سے صحت یاب ہونے والوں کی مجموعی تعدا 2299ہوگئی۔خیبر پختونخوا میں اب تک موذی مرض چار افراد کی جان لے گیا ہے۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں