0

سٹی ٹریفک پولیس پشاور کی ایجوکیشن ٹیموں کی شہریوں کو ٹریفک قوانین بارے آگاہی

پشاور (مانند نیوز ڈیسک) چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت نے شہر کے مختلف علاقوں میں شہریوں کو ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی دی۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی ہدایت پر سٹی ٹریفک پولیس پشاور کی ایجوکیشن ٹیموں نے شہر کے مختلف سیکٹروں میں شہریوں کو نوپارکنگ’ سیٹ بیلٹ ‘ ہیلمٹ ‘ ون وے ‘ ڈرائیونگ لائسنس کی موجودگی یقینی بنانے سے متعلق آگاہی دی۔اس موقع پر چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت نے باقاعدہ شہریوں میں ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی پمفلٹ تقسیم کئے اور انہیں ہدایت کی کہ وہ ٹریفک قوانین پر عملدرآمد یقینی بنائیں اور دوران سفر سیٹ بیلٹ اور ہیلمٹ کے استعمال کو یقینی بنائیں تاکہ ان کا سفر محفوظ بن سکے۔ انہوں نے کہا کہ شہری ون وے کی خلاف ورزی کرنے سے گریز کریں تاکہ شہر میں رش نہ بنے اور کسی قسم کا ٹریفک حادثہ رونما نہ ہو۔ دوران سفر سیٹ بیلٹ اور ہیلمٹ کے استعمال سے جانی نقصان سے بچا جا سکتا ہے جس کا استعمال دوران سفر انتہائی ضروری ہے۔ انہوں نے شہریوں کو ہدایت کی کہ وہ تیز رفتاری سے گریز کر کے اپنی اور دوسروں کی زندگیوں کو محفوظ بنائیں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں