0

نوشہرہ کینٹ میں محفل حسن قرآت حمدونعت اور تقریری مقابلوں کی پْرنور تقریب کا انعقاد

پبی (مانند نیوز ڈیسک) گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج نوشہرہ کینٹ میں عشرہ رحمت العالمین ﷺ کے حوالے سے محفل حسن قرآت حمدونعت اور تقریری مقابلوں کی پْرنور تقریب کا انعقاد۔ صوبائی حکومت خیبر پختونخواہ, کمشنر پشاور ڈویڑن ریاض خان محسود کی احکامات پر ضلعی انتظامیہ نوشہرہ کی زیر نگرانی میں گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج نوشہرہ کینٹ میں عشرہ رحمت العالمین ﷺ کے حوالے سے قرآت, حمد, نعت اور رحمت اللعالمین حضرت محمد مصطفی ﷺکی ریاست مدینہ میں اقلیتوں کے حقوق کے موضوع پر تقاریری مقابلوں کی پْرنور تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج نوشہرہ کینٹ اور گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج نوشہرہ کینٹ کی مشترکہ کوششوں سے منعقد کیا گیا تھا, جس میں ضلع بھر کے تمام مردانہ و زنانہ کالجوں کے طلباء و طالبات اور منتظمین نے شرکت کی۔ تقریب میں ایڈیشنل کمشنر نو شہرہ آصف علی خان,پوسٹ گریجویٹ کالج کے پرنسپل ارشاد احمد ریٹائرڈ پروفیسر ڈاکٹر دوست محمد خان,کالج انتظامیہ, فیکلٹی ممبران,علمائے کرام, سابقہ ناظمین, سیاسی شخصیات, میڈیا نمائندوں اور طلباء وطالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ جبکہ سٹیج سیکرٹری کے فرائض اردو ادب کے ممتاز پروفیسر ڈاکٹر محمد ابرار خٹک نیسر انجام دئے۔ طلباء و طالبات نے مقابلوں کے تحت تلاوت, حمد, نعت اور تقاریر پیش کرکے حاضرین و سامعین سے خوب داد حاصل کی۔کالج انتظامیہ کی جانب سے مقابلوں میں پہلی, دوسری اور تیسری پوزیشن لینے والے طلباء و طالبات کیلئے نقد انعامات کا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔ پروگرام کے آخر میں مہمان خصوصی ڈاکٹر دوست محمد نے رحمت اللعالمین حضرت محمد مصطفی ﷺ کی سیرت و تعلیمات اور ریاست مدینہ میں اقلیتوں کے حقوق کے موضوع پر تفصیل سے روشنی ڈالی اور کہا کہ مسلمانوں کی تمام مشکلات و مصائب کا حل فقط پیغمبر ﷺ کی تعلیمات اورقرآن مجید کی تعلیمات و احکام پہ عمل کرنے میں مضمر ہے

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں