0

واسا ایبٹ آباد کے زیر اہتمام الامتیاز اکیڈمی میں عشرہ رحمت اللعالمین ؐ کے سلسلے میں تقریب کا انعقاد

ایبٹ آباد (مانند نیوز ڈیسک) وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی ہدایات پر واٹر اینڈ سینی ٹیشن سروسز کمپنی ایبٹ آباد(WSSCA)نے الامتیاز اکیڈمی میں عشرۃ رحمت الالعالمین ؐ کے سلسلے میں تقریب کا انعقاد کیا جس میں سکول کے طالب علموں اور اساتذہ نے شرکت کی۔
تقریب میں الامتیاز اکیڈمی کے طلباء نے قرآت، نعت رسول مقبول ؐ اور سیرت النبی ؐ کے حوالے سے تقاریر کیں۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ترجمان واسا عمر سواتی نے کہاکہ رسول اللہ ؐ کی زندگی ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔ اُنہوں نے طالب علموں کو محمد ؐ کی احادیث اور واقعات کے ذریعے پانی اور صفائی کی اہمیت کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی۔
اس موقع پر عمر سواتی کا کہنا تھا کہ محمد ؐ نے صفائی کو ایمان کا حصہ قرار دیا ہے اور اسلام نے اپنے آپ کو اور اپنے گردونواح کو صاف رکھنے کا حکم دیا ہے، اس لئے ہم پر لازم ہے کہ ہم صفائی کا خاص خیال رکھیں۔
ترجمان واسا نے کہا کہ محمد مصطفی ؐ کا فرمان ہے کہ پانی کے استعمال میں احتیاط کرو خواہ بہتی دریا کے کنارے ہی کیوں نہ ہوں،جس سے واضح ہوتا ہے کہ پانی کے استعمال میں احتیاط کرنا ہر فرد پر لازم ہے۔
تقریب کے اختتام پر ترجمان واسا عمر سواتی نے الامتیاز اکیڈمی کی انتظامیہ اور تقریب میں حصہ لینے والے طلباء کا شکریہ ادا کیا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں