0

پشاور، جائیداد ڈاٹ کام اور جے سیون گروپ کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

پشاور (مانند نیوز ڈیسک) جائیداد ڈاٹ کام اور جے سیون گروپ  کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط،جے سیون گروپ کے بانی و چئیر مین مقبول حسین اور جائیداد ڈاٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد عارف اتوزئی نے کاروباری ہم آہنگی کے لیے مشترکہ طور پر کاروبار کے فروغ کے لیے مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کردیے۔اس موقع پر  انفینٹی مال ریزڈینسی کے سی او او لائق زمان  اور کانسپٹ کارپوریشن  کے ایم ڈی محمد عابد خان اتوزئی بھی موجود تھے۔ عارف اتوزئی نے  اس موقع پر کہا کہ کانسپٹ کارپوریشن نے رئیل اسٹیٹ میں خودکار نظام متعارف کرنے کے لیے Jaaidad.com کے نام سے ایک آن لائن پلیٹ فارم لانچ کیا ہے جس کے تحت پراپرٹی خریدنے، بیچنے، سمیت نئی، منفرد خدمات بھی پیش کی ہے۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں