0

نامعلوم مسلح موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے تھانہ نوشہرہ کلاں کا حولدار جاں بحق

نوشہرہ (مانند نیوز ڈیسک) نامعلوم مسلح موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے تھانہ نوشہرہ کلاں کا حولدار لیاقت جاں بحق ملزمان فرار ہونے میں کامیاب علاقے کو سیل کر کے سرچ اپریشن شروع کر دی گئینوشہرہ پولیس ترجمان  کے مطابق کنسٹیبل لیاقت اور طاہر گل تھانہ نوشہرہ کلاں کے حدود میں واقع ٹینکی روڈ پر اپنی ڈیوٹی سرانجام دے رہے تھے کہ اس دوران ایک موٹرسائیکل پر تین نامعلوم مشکوک افراد سورا تھے جن کو روکنے کا اشارہ کیا موٹرسائیکل سے دو افراد اتر کر لیاقت سے بحث شروع کر دی دوران تکرار نامعلوم ملزمان نے پستول نکال کر لیاقت پر فائرنگ کی جس سے وہ لگ کر شدید زخمی ہوا جس کو طبی امداد کیلئے لے جاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ کر شہید ہو گئے۔شہید اہلکار لیاقت کی نماز جنازہ پولیس لائن نوشہرہ میں ادا کرکے ان کو پوری سرکاری اعزاز کے ساتھ ان کے آبائی قبرستان اضاخیل بالا میں سپرد خاک کردیا گیا ۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں