0

ایبٹ آباد یونیورسٹی آف سائنسز کے وائس چانسلر پروفیسر کا ترکی دورہ

ایبٹ آباد (مانند نیوز ڈیسک) ایبٹ آباد یونیورسٹی آف سائنسز کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طاہر عرفان نے ترکی کا دورہ کرکے ترکی میں منعقدہ سائنس کانفرنس میں شرکت کرکے وہاں پر مختلف معاہدوں پر دستخط کیے پروفیسر ڈاکٹر طاہر عرفان 19 اکتوبر کو پاکستان واپس آئیں گے ایبٹ آباد یونیورسٹی آ ف سائنسز کے وائس چانسلر ڈاکٹر طاہر عرفان ترکی کی حکومت کی خصوصی دعوت پر ترکی میں منعقدہ سائنس کانفرنس میں شرکت کیلئے ترکی گئے ہیں کانفرنس میں انہوں نے اپنی تحقیق کے بارے میں اپنا پیپر پیش کیا اور جدید ویلڈنگ ٹیکنالوجی پر اپنی تحقیق اور مکالہ جات پیش کیے پروفیسر ڈاکٹر طاہر عرفان ایبٹ آباد یونیورسٹی کے وائس چانسلر بننے سے پہلے بریڈ فورڈ یونیورسٹی انگلینڈ کے پروفیسر کی حیثیت سے خدمات سرانجام دے چکے ہیں اور ان کا شمار دنیا کے چند بہترین میٹریل سائنسدانوں میں ہوتا ہے ایبٹ آباد یونیورسٹی کی ان کی قیادت میں جلد ہی سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں دنیا میں اپنا مقام بنائے گی۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں