0

جمرود،خیبرسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کی نئی کابینہ کا اعلان کردیا گیا

جمرود (مانند نیوز ڈیسک) خیبر سٹوڈنٹس ایسوسی ایشن پشاور یونیورسٹی کے جانب سے نئی کابینہ کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔خیبر سٹوڈنٹس ایسوسی ایشن پشاور یونیورسٹی کے صدر عبدالقدیر خان آفریدی نے اپنا باقاعدہ نوٹیفکیشن میڈیا کو دیکھاتے ہوئے سینئر نائب صدر جمرود پریس کلب شاہد خان آفریدی کے حوالے کیا۔خیبر سٹوڈنٹس ایسوسی ایشن پشاور یونیورسٹی کے نو منتخب صدر عبدالقدیر آفریدی نے سینئر وائس پریذیڈنٹ حمید گل آفریدی،چیئرمین محمد عمر شینواری اور فنانس سیکرٹری حسنات شینواری کے ہمراہ جمرود پریس کلب میں میڈیا کے نمائندہ گان سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پشاور یونیورسٹی میں خیبر و درہ آدم خیل کے طلباء و طالبات کو درپیش مسائل کے حل کے لئے تمام وسائل کو بروئے کار لائنگے اور ایک بار پھر خیبر سٹوڈنٹس ایسوسی ایشن پشاور یونیورسٹی کے پلیٹ فارم سے طلباء و طالبات کی خدمت جاری رکھے گے۔انہوں نے کہاکہ ابتدائی طور پر خیبر سٹوڈنٹس ایسوسی ایشن پشاور یونیورسٹی کی کابینہ تشکیل دی گئی ہے تاہم کچھ عہدوں پر ابھی تعیناتیاں ہونا باقی ہے جس کے لئے درہ آدم خیل اور خیبر سے تعلق رکھنے والے پشاور یونیورسٹی میں ان رول خواہشمند طلباء رابطہ کریں۔انہوں نے کہاکہ انشائاللہ خیبر و درہ آدم خیل کے طلباء کے ساتھ ملکر پشاور یونیورسٹی میں طلباء و طالبات کے مسائل کے لئے کام کرینگے.انہوں نے کہاکہ ہم کسی کے ساتھ کسی بھی قسم کا کوئی بعض یا عناد نہیں رکھتے بلکہ خیبر و درہ آدم خیل کے تمام طلباء کو یہ پیغام دیتے ہیں کہ آئے ملکر اپنے مسائل کے لئے اتفاق و اتحاد سے کام کرنے کا عہد کریں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں