0

سخاکوٹ میں جشن عیدمیلادالنبیؑ کاانعقاد

سخاکوٹ (مانند نیوز ڈیسک) حضور ﷺ محسن انسانیت ہے نبی پاکؑ کی تعلیمات پرعمل پیراہوکرہم دنیاواخرت میں کامیابی حاصل کرسکتے ہیں۔صوبائی حکومت کی احکامات کی روشنی میں اے ڈی لوکل گورنمنٹ ملاکنڈحامدخان کی ہدایت پریونین کونسل سخاکوٹ خاص کوجشن عیدمیلادالنبیؑ کے سلسلے میں چراغاں کیاگیا۔ان خیالات کااظہارویلج کونسل سخاکوٹ بازارکے سیکرٹری اصف اقبال نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کی۔انہوں نے کہاکہ حضورصلی اللہ علیہ والہ وسلم کی پوری زندگی ہمارے لئے مشعل راہ ہے جس پرچل کرہم دنیاواخرت کی کامیابیوں سے ہمکنارہوسکتے ہیں،حضورؑ سے قبل اس دنیامیں مکمل تاریکی اورجہالت کادوردورہ تھاجبکہ آپ ؑ کی آمدسے ہرطرف ایمان ویقین کی روشنیاں پھیلنے لگی جس نے انسانیت کے اقداروضع کی۔انہوں نے کہاکہ ہم سب کواس ماہ آیام بابرکات کی تقدس اوراس سلسلے میں جگہ جگہ جشن عیدمیلادالنبیؑ کاانعقادکرکے ایک سچے عاشق رسولؑ ہونے کاعملی نمونہ پیش کرناچاہئیے۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں