0

ضلعی انتظامیہ نوشہرہ کی جانب سے عشرہ رحمت اللعالمین نہایت عقیدت واحترام کےساتھ منایا گیا

پبی (مانند نیوز ڈیسک) خیبر پختونخوا حکومت اور کمشنر پشاور ڈویڑن ریاض خان محسود کے احکامات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ نوشہرہ کی جانب سے عشرہ رحمت اللعالمین نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے عید میلاد النبی کے سلسلے میں عشرہ  رحمت اللعالمین خاتم الانبیاء  حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے والہانہ محبت کے اظہار کی مناسبت سے گورنمنٹ سینٹینیل ماڈل ہائی سکول اکوڑہ خٹک میں عشرہ رحمت العالمینﷺ کے حوالے سے محفل حسن قرآت ونعت کی پْرنور تقریب کا انعقاد کیا گیاجس کے مہمان خصو صی اسسٹنٹ کمشنر جہانگیرہ اظہرظہور تھے تقریب میں ضلعی خطیب مولانا محمد حامد, تحصیل خطیب مولانا عبداللہ جان, سکول پرنسپل ریاض احمد, سکول انتظامیہ مقامی علماء کرام اور علاقہ معززین اور سابقہ ناظمین نے بھی شرکت کی۔طلباء نے تلاوت, حمد, نعت اور تقاریر  پیش کرکے حاضرین و سامعین سے خوب داد حاصل۔ کی اسسٹنٹ کمشنر جہانگیرہ نے مقابلہ میں پہلی, دوسری اور تیسری پوزیشن ہولڈر کو انعامات سے نوازا۔ پروگرام کے اختتام پر اسسٹنٹ کمشنر جہانگیرہ اظہر ظہور کا کہنا تھا کہ عشرہ  رحمت اللعالمین  منانے کا مقصد خاتم الانبیاء  حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے والہانہ محبت کا اظہار کرنا ہے اور اسوہ حسنہ,سیرت وتعلیمات پر روشنی ڈالنے کے لیے  ان خصوصی اور پرنور تقاریب اور محافل کا اہتمام کیا جارہا ہے جس کا مقصد  نوجوان نسل کو سیرت النبیﷺسے روشناس کرانا ہے۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں