0

مظفر گڑھ، گھر میں آتشزدگی، ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق

مظفرگڑھ (مانند نیوز ڈیسک) مظفرگڑھ کے نواحی علاقے پیر جہانیاں میں گھر میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 7 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔ریسکیو حکام کے مطابق مظفر گڑھ کے نواحی علاقے پیرجہانیاں میں گھرمیں آتشزدگی کے باعث 7افراد جھلس کر جاں بحق ہو گئے، مرنے والوں میں 4 بچے،ایک مرد اور 2 خواتین شامل ہیں، جاں بحق ہونے والے بچوں کی عمریں 18 سال سے  2 ماہ کے درمیان ہیں، تمام لاشوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کردیا گیا،آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرلئے گئے۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں