0

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ٹرانسپورٹروں نے کرائے بڑھا دیئے

پشاور (مانند نیوز ڈیسک) حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں میں بلند ترین اضافہ کر دیا گیا۔پیٹرول اور سی این جی پر چلنے والی گاڑی مالکان نے بھی کرایوں کو بڑھا دیا۔تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد کرایوں میں کئی گنا اضافہ کیاگیا ہے۔ اندرون شہر اور نواحی علاقوں میں چلنے والی گاڑیوں نے گزشتہ روز کرایوں میں دس سے بیس فیصد تک اضافہ کر دیا۔اے سی اور نان اے سی بین الاضلاعی گاڑیوں کے کرایوں میں پچاس سے 200 فیصد تک کا اضافہ کیاگیا۔اے سی اور نان اے سی بین الصوبائی ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 1000سے1500روپے تک اضافہ ہوا ہے۔سب سے زیادہ اضافہ پشاور سے کراچی اور پشاور سے کوئٹہ کے لئے کیا گیا ہے جس کے باعث مسافروں اور ٹرانسپورٹروں میں لڑائی جھگڑے معمول بن گئے ہیں۔اسی طرح پشاو ر میں چلنے والے رکشوں،چنگ چی رکشوں،سوزوکی گاڑیوں نے بھی کرایوں میں اضافہ کر دیا ہے۔شالم،خزانہ،واحد گڑھی،ناگمان،شب قدر،چارسدہ،متنی،متھرا،چمکنی،ترناب فارم،جمرود،لنڈی کوتل،ارمڑ،پھندوروڈ،تارو جبہ،اکبر پورہ،لالہ کلے پر چلنے والی گاڑیوں کے کرایوں میں بھی اضافہ کر دیاگیا ہے۔پشاور شہر سے صدر تک رکشہ کا کرایہ 100روپے سے بڑھا کر150روپے کر دیاگیا ہے جبکہ سوزوکی گاڑیوں میں ہشت نگری سے تاروجبہ کا کرایہ 25روپے سے بڑھا کر 40روپے کر دیاگیا ہے۔اسی طرح ٹیکسی گاڑیوں میں اندرون شہر سے صدر،بورڈ،ابدرہ،یونیورسٹی،حیات آباد اور کارخانومارکیٹ کے کرائے میں 150سے 200روپے تک بڑھا دیاگیا ہے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں