0

حکومت کو لوگوں کی مشکلات کا احساس ہے، عثمان بزدار

لاہور (مانند نیوز ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ حکومت کو لوگوں کی مشکلات اور مسائل کا احساس ہے۔غربت کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ کم وسیلہ لوگوں کا معیار زندگی بلند کرنے کیلئے حکومت نے متعدد پروگرام شروع کئے ہیں جن کے ذریعے کمزور طبقے کی فلاح پر پوری توجہ ہے۔انہوں نے کہا کہ تیز رفتار صنعتی عمل کے ذریعے روزگار کے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کر کے غربت میں کمی کی جا سکتی ہے۔ غربت پر قابو پانے کیلئے معاشی ناہمواریوں کو دور کرنا ضروری ہے، غربت کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں