0

ڈی پی او کرک کا وکلاء برادری کیساتھ کرک بار روم میں ملاقات

کرک (مانند نیوز ڈیسک) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کرک شفیع اللہ خان گنڈا پور نے ہفتے کے روز وکلاء برادری کیساتھ بار روم کرک میں ملاقات کی۔ بار روم آمد پر وکلاء برادری نے ڈی پی او کرک کا پر تباک استقبال کیا۔  جس میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج،  وکلاء بار کے صدر جان عالم ایڈوکیٹ سمیت بار روم کابینہ اور ممبران موجود تھے۔ ملاقات کے دوران پولیس اور وکلاء کی مابین بہترین تعلقات اور روابط پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر بار کے صدر جان عالم ایڈوکیٹ نے ڈی پی او کرک کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ وکلاء کیساتھ بہتر تعلق رکھنے کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور یہ ایک خوش آئند قدم ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ منشیات فروشوں کیخلاف جاری اقدامات قابل ستائش ہے جبکہ جان عالم ایڈوکیٹ نے ڈی پی او کے سامنے اپنے تجاویز پیش کرتے ہوئے کہا کہ ناجائز اور جھوٹے مقدمات کا اندراج نہ کیا جائے ضلع کرک کے مختلف علاقوں میں کھلی کچہریاں منعقد کئے جائیں پولیس اور عوام کے مابین جو دوریاں ہیں ان کے خاتمے کیلئے عوام کیساتھ قریبی ربط ضروری ہے۔ جبکہ ملاقات کے دوران ڈی پی او کرک شفیع اللہ خان گنڈا پور نے اپنے گفتگو میں کہا کہ وکلاء کا کردار امن وامان کے قیام میں روز روشن کی طرح عیاں ہے وکلاء وہ واحد طبقہ ہے جو حقیقت میں مظلوموں اور لاچار افراد کی مشکل وقت میں کام آتا ہے۔ عوام عدالت سے انصاف کی فراہمی کے سارے توقعات وکلاء سے رکھتے ہیں۔ وکلاء ہمارے معاشرے کے ان ستونوں میں سے ہے جس کے بغیر کوئی بھی معاشرہ نامکمل ہوتاہے۔ لہذا آپ وکلاء ہمیشہ سچ اور حق کا ساتھ دیتے ہوئے مظلوموں اور لا چار افراد کو انصاف دلانے کی خاطر اپنے تمام کوششوں کو بروئے کار لائیں اور پاکستان کے استحکام میں اپنا کردار ادا کریں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ قانون سے کوئی بالا تر نہیں جہاں پر بھی غیر قانونی اقدامات یا جرائم ہونگے وہاں قانون حرکت میں آئے گا۔ اس موقع پر آخر میں ملکی سالمیت اور بقاءکیلئے اجتماعی دعا کی گئی ۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں