0

گورنمنٹ ڈگری کالج بٹ خیلہ میں رحمت اللعلمین صلی اللہ علیہ وسلم کانفرنس کا انعقاد

بٹ خیلہ (مانند نیوز ڈیسک) عید میلاد النبی ؐکے مقدس مہینے کی تقریبات کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام گورنمنٹ ڈگری کالج فار بوائز بٹ خیلہ میں رحمت اللعلمین صلی اللہ علیہ وسلم کانفرنس کا انعقاد ہوا جس میں ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ الطاف احمد شیخ، جنید اکبر رکن قومی اسمبلی, ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر انوارلحق, اسسٹنٹ کمشنر بٹ خیلہ محب اللہ خان, ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر بٹ خیلہ معظم خان بنگش, ڈسٹرکٹ خطیب مولانا اسحاق, مولانا جاوید, مولانا ممتاز حسین, مولانا عمران ہلالی, مولانا فاروقی, قاری عبداللہ, قاری عطا اللہ, علماء, اکابرین اور ضلع ملاکنڈ کے شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ تقریب کا آغاز قاری عبداللہ نے تلاوت کلام پاک سے کیا۔ علما ء نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی اخلاق, دیانتداری, ایمانداری اور میانہ روی کو امت کے لئے نمونہ قرار دیا اور اس بات پر زور دیا کہ ہمیں اللہ اور رسول کے احکامات کے مطابق زندگی بسر کرنی چاہیئے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ اور  ایم این اے جنید اکبر نے پیغمبر اسلام کی سیرت کو اپنانے پر زور دیا اور آپ ﷺ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوکر دوسروں تک حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا پیغام پہنچاناہے۔ڈپٹی کمشنر نے کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر منتظمین اور علمائے کرام کے کردارکی تعریف کی جبکہ کانفرنس میں شریک علمائے کرام اور منتظمین کو یاد گاری شیلڈ پیش کی۔ آخر میں ملکی ترقی،سلامتی اور خوشحالی کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں